قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Sep 24, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم،منشیات کے 2مجرموں کو مجموعی طور پر18سال قید سخت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی،ایدیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے مجرم شیر خان کو 9 سال قید سخت اور1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی مجرم1 کلو350 گرام چرس برآمد ہو نے پرسول لائنز پولیس نے مارچ 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، مجرم سلمان کو 9 سال قید سخت  اور1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی،مجرم سے 2 کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پررتہ امرال پولیس نے جولائی 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسکٹ اینڈ سیشن جج وارث جاوید نے قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد طاہر کو عمر قید اور 5 لاکھ  روپے ہر جانے کی سزا سنا ئی، مجرم نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے زبیر کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ جون 2018 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے مجرموں کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے قرار واقعی سزا سنائی۔

مزیدخبریں