ٹیکس کولیکشن کے لئے ایف بی آر کاانفورسمنٹ پلان باعث تشویش ہے، ثاقب رفیق

Sep 24, 2024

 راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے  ٹیکس کولیکشن کے لیے ایف بی آر کے انفورسمنٹ پلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے انفورسمنٹ پلان سے تاجروں میں بے چینی اور تشویش پھیلی ہے، انتہائی منفی پیغام گیا ہے، بجائے نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کے فائلرز اور ٹیکس پیئرز پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں ،وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ ایف بی آر کی بجائے حقیقی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت لیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)کی جانب سے ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے ، ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان  میں جو اقدامات تجویز کیے گئے ہیں ان سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے کم ہو گا

مزیدخبریں