اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کو دو نابالغ بچوں کے اغوا اور زیادتی کے ارتکاب پر گرفتار کر لیا گیا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا وقوعہ میں ملوث ملزم سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھیں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر نگرانی وقوعہ کی انکوائری عمل میں لائی گئی ترجمان پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس احتساب کے عمل پر عمل پیرا ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔