ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واثق عباس نے اے سی ٹیکسلاکاچارج سنبھالنے کے فوری بعدٹیکسلامیںحکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم کردہ سہولت بازارکادورہ کیا،اس موقع پرمیونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرکے علاوہ دیگرماتحت سٹاف بھی ہمراہ تھا،انہوںنے سبزی پھل فروٹ اوراشیاء خوردنوش کے مختلف سٹالوںکامعائنہ کیااورکہاکہ صارفین کومعیاری اورسستی اشیاء فراہم کی جائیں، گر اںفروشی سے اجتناب کیاجائے ،بصورت دیگرتا دیبی کاروائی عمل میںلائی جائے گی،انہوںنے کہا کہ تاجر،دوکاندار،اورخوانچہ فروش تمام اعتبارسے حکو مت پنجاب کی ہدایات اورفیصلوںکومقدم خیال کر یں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسرا ن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف سہولت بازا ر، بلکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کے مختلف علاقوںمیں موجودبا زاروںاورمار کیٹو ں کاوقتاًفوقتاً،دورہ کریں، صار فین کومعیاری اورسستی اشیاء کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پرعمل درآمدکریں، ذخیرہ اندوز ی،ملاوٹ اورمہنگائی کوکسی بھی صورت میںبر داشت نہیںکیاجائے گا ، جن علاقوںمیںاورجن بازاروںمیںعوام کوحکومتی ہدایات کے مطابق سہولیات فراہم نہیںہونگی ان کی تمام ترذمہ داری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرہو گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوںمیںذمہ دارہونگے ،ا ے سی ٹیکسلاواثق عباس نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کابھی دورہ کیا اورہسپتال میںزیر علا ج داخل مریضو ںاور او پی ڈی میںآنے والے مر یضوں کوہرممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں، مجھ سے اورمیرے دفترتک تحصیل ٹیکسلا کے عوام کی رسا ئی کونہ صرف آسان بنایاجائے گا، بلکہ مضبوب اور قا بل اعتمادبنایاجائے گا تاکہ عوام بلا ججھک اپنے مسا ئل سے مجھے آگاہ کرسکیں، ہم ایئرکنڈیشن دفاتر میںبیٹھنے کیلئے نہیںبلکہ تحصیل ٹیکسلاکے عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وزیراعلی پنجاب کاویژن لے کریہا ںآئے ہیں۔
اے سی ٹیکسلاواثق عباس کا چارج سنھبالتے ہی سہولت بازار کا دورہ : محتلف سٹالز کا معائنہ
Sep 24, 2024