وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے.وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں.وزیرِ اعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے.وزیرِ اعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہاں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی.وزیرِ اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے.وزیرِ اعظم کی مالیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی. جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوگی.
وزیرِاعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے
Sep 24, 2024 | 17:03