ای جی ڈی آئی انڈیکس میں 2 سال کے بعد پاکستان کیلئے اچھی خبرآئی ہے:وزیر مملکت آئی ٹی

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ سے متعلق اچھی خبریں آ رہی ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا کے زیر اہتمام تقریب میں وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کچھ سیکٹر سے متعلق اچھی خبریں آئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں پاکستان سائبر سیکیورٹی درجہ بندی میں ٹیئر ون میں شامل ہوا. ای جی ڈی آئی انڈیکس میں 2 سال کے بعد پاکستان کیلئے اچھی خبرآئی ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ انڈیکس میں پاکستان مڈ ٹیئر سے ہائی ٹیئر کیٹیگری میں شامل ہوا، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ سے متعلق بھی اچھی خبر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا وژن ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں. پنجاب نے آج سے آٹھ نو سال پہلے ڈیجیٹائز نظام کو لاگو کیا۔وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ وفاق میں بھی اس نظام کو جلد لایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن