اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خوفناک بمباری اور زمینی حملے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد ہزاروں لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کر لی۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت کی سڑکوں پر افراتفری کی صورتحال ہے. لوگوں کی ہجرت کے باعث دارالحکومت بیروت کی سڑکوں سمیت لبنان کے مختلف ہائی ویز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سرحدی علاقوں میں مقیم افراد کو ان کے موبائل پر نامعلوم نمبروں سے میسج موصول ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں یا ایسی جگہوں جہاں حزب اللہ کے لوگ ہیں وہاں سے دور نکل جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے نے کہ یہ پیغامات اسرائیل کی طرف سے آئے تھے. بعض پیغامات ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کے طور پر موصول ہوئے۔نگران وزیر اطلاعات زیاد الماکری کے دفتر کو بھی ایسی ہی فون کال موصول ہوئی جس میں ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ان سے عمارت کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔