مخصوص نشستوں کا معاملہ,الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ 

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس ہوا .جس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام آج بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ ممبر کے پی کی عدم حاضری کے باعث مشاورتی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشم کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا. چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران، حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن