لاہور:لیڈی کانسٹیبل دوست کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی. جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل سمن بی بی کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اے آر ایف میں تعینات تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں. واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعدازاں پولیس نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا. نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اور اس سے معافی مانگنے کو کہا نوجوان نے ہوائی فائر کیے. جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے. لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے بروئے کار لایا جائے. لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل میں ملوث قاتل کوئی اور نہیں بلکہ خود کانسٹیبل نکلا جس کی شناخت فاروق کی جام سے کی گئی ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق قتل سے قبل دونوں کانسٹیبلز نہر کنارے کافی دیر بیٹھے رہے.نہر کنارے بات چیت کے دوران دونوں میں جھگڑا ہو گیا. جھگڑے کے بعد کانسٹیبل فاروق نے فائرنگ کرکے ثمن کو قتل کردیا.ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کانسٹیبل فاروق کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن