وزیر اعلیٰ مریم نواز کابصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی، سیکریٹریز و دیگر حکام صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی. وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔اجلاس میں کابینہ نے رحیم یار خان اور کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا اور سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر وزیر ایری گیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی۔ صوبائی کابینہ نے انڈومنٹ فنڈ فار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری دی. کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پُرامن انعقاد کو سراہا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن