ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کے دھوکے میں 2 خواتین 3 لاکھ 25 ہزار یورو سے محروم ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 5 افراد کے گروہ کو آن لائن جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ہسپانوی پولیس کے مطابق اس گروہ نے آن لائن اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کا روپ دھار کر 3 لاکھ 25 ہزار یورو کا گھپلہ کیا ہے۔
ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ گروہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے مداحوں کے لیے ایک سوشل میڈیا پیج بنا کر خواتین سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ (اداکار بریڈ پٹ) ان کے لیے جذبات رکھتے ہیں۔
بعد ازاں گروہ کے ارکان نے مبینہ طور پر 2 خواتین کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا.