عمران خان نے یہ بات غلہ منڈی اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ صدرزرداری اور نوازشریف نورا کشتی لڑرہے ہیں، دونوں کا سارا پیسہ بیرون ملک بینکوں میں پڑا ہے اگروہ اپنا پیسہ ملک میں لے آئیں توپاکستان خوشحال ہوسکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شہبازشریف اورچودھری پرویزالہٰی کی حکومت میں کوئی فرق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آئے توتعلیم مفت کردیں گے۔اس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ساہیوال میں مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی کی قیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ایک سوساٹھ ارب روپے کی سالانہ کرپشن کرتی ہے۔عمران خاں کا کہناتھا کہ حکمرانوں اوران کی حلیف جماعتوں نے اپنی غلط پالیسوں کی بدولت ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ہے۔