اسلام آباد پریس کلب میں سینیئرصحافی محمد یاسین کا تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا

Apr 25, 2010 | 00:04

سفیر یاؤ جنگ
پیپلپزپارٹی کے سنیٹرڈاکٹرصفدرعباسی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ محمد یاسین نے صحافت کے ساتھ کمٹمنٹ نبھاتے ہوئےہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔بے نظیربھٹوشہید کی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان نے کہا کہ محمد یاسین سادہ،صاف گو،درد رکھنے والے صحافی تھےاورانہیں سیاسی اورسماجی معاملات پریکساں دسترس حاصل تھی۔ اس موقع پرمسلم لیگ نون کے ترجمان صدیق الفاروق نے محمد یاسین کی کتاب شائع کرانے کا اعلان کیا۔ریفرنس سے سینیئرصحافی انورخلیل، ثمینہ عزیز، سی آرشمسی،افضل بٹ،مستنصر جاوید اورمحمد یاسین کے بھائی کرنل ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد یاسین بطورصحافی اور انسان اعلیٰ صلاحتیوں کے مالک تھے۔اس موقع پرمرحوم کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔
مزیدخبریں