اسقبالیے کے لیے انتطامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آج صبح شعیب ملک اورثانیہ مرزا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہورسے سیالکوٹ پہنچے ۔ ثانیہ مرزا کے ایک درجن کے لگ بھگ قریبی عزیز اوررشتہ دار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں سیالکوٹ شہر کو خوبصورت بینروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر شعیب اور ثانیہ مرزا کے لیے نیک خواشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ شہر کی گلیوں میں بچے اور نوجوان ٹولیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور بھنگڑا ڈالتے دکھائی دیتے ہیں اور شہر بھر میں ایک سماں کا سلسلہ ہے ۔ وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف سمیت شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات استقبالیے کی تقریب میں شرکت کریں گی۔