انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد ایک ہزارکيوسک اور تربيلا ڈيم ميں ایک ہزار دو سوکيوسک کم ہوگئی ہے۔ منگلا ڈيم ميں ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ چھ لاکھ اڑتالیس ہزارايکڑفٹ اور تربيلا ڈيم ميں ساٹھ ہزارايکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سودواعشاريہ آٹھ پانچ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اڑتالیس ہزاردوسو پچاس کیوسک جبکہ اخراج اٹھائیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوبیاسی اعشاريہ چھ پانچ، فٹ،ڈیم میں پانی کی آمد اڑتیس ہزارتین سوکيوسک اور اخراج تینتالیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد سترہزاردو سو ستائیس کیوسک جبکہ اخراج اکسٹھ ہزارسات سوستترکیوسک ہے۔