ٹھٹھہ کے علاقے دھابے جی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث واٹر بورڈ کی بہترانچ کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ۔

علٰی الصبح ٹھٹھہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ پانی کی اس پائپ لائن میں پریشربڑھ گیا  اوردھماکے سے پھٹ گئی ۔ واقعہ کے بعد واٹربورڈ کے عملہ نے پانی کی سپلائی بند کردی ۔ ایکسیئن واٹربورڈ لال محمد سموں کے مطابق بہترانچ کی یہ پائپ لائن انیس سوچھپن میں ڈالی گئی تھی جوپرانی اورزنگ آلود ہوچکی ہے ۔ آج یہ پائپ لائن اچانک بجلی چلے جانے کے باعث بیک پریشربرداشت نہ کرسکی اورپھٹ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے کراچی سے بھاری مشینری منگوا لی گئی اور مرمت کا کام ایک دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔  

ای پیپر دی نیشن