بھارت میں متحدہ عرب امارات کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعددمسافرزخمی ہوگئے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دبئی سے کیرالہ جانے والا مسافر طیارہ فضا میں بیس ہزار کی فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا کہ اچانک ہچکولے کھانے لگا اور تھوڑی دیر میں پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا ۔ حکام نے طیارے کی پرواز میں اچانک تبدیلی کو ہوا کا شدید دباؤ قرار دیا ہے ۔ تاہم اس دوران متعدد مسافرزخمی ہو گئے جس کے باعث طیارے کو کوچی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔  

ای پیپر دی نیشن