امریکی ریاست مسی سیپی میں طوفانی بگولے کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہو گئے

حکام کے مطابق ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد چوڑائی کے بگولے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ریاست کے گورنرہیلے باربرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بگولے کے باعث سب سے زیادہ نقصان یازو شہر میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں افراد عمارتوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ حکام نے اب تک نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ پچیس سے زائد زخمیوں کو طبی مراکز پہنچا گیا ہے ۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے اور عمارتوں میں پھنسے افراد کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن