جرمنی میں لاکھوں افراد نے ایک سوبیس کلومیٹرلمبی انسانی ہاتھوں کی زنجیربنا کرملک کی جوہری توانائی کے خلاف منفرد احتجاج کیا ہے۔

Apr 25, 2010 | 18:35

سفیر یاؤ جنگ
جرمن چانسلرانجیلا مارکل کی حکومت نے ملک کے ایٹمی ری ایکٹرزکی معیاد میں آٹھ سے بیس سال تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت برنزبیوٹل اورکرومل شہروں میں موجود نیوکلیئرپاورپلانٹس میں بھی توسیع کی جارہی ہے جس کے خلاف ان دونوں شہروں کے شہری سراپا احتجاج ہیں ۔ ایک لاکھ سے زائد افراد نے ان دونوں شہروں کے درمیان ایک سوبیس کلومیٹرلمبی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ دوسری جانب اس احتجاج نے ہیمبرگ اور ریاست حیسی کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں ہزاروں افراد نے ایٹمی پاور پلانٹ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اگرجرمن حکومت نے اپنی پالیسی پرنظرثانی نہ کیا توپھر اس احتجاج کوملک کے دوسرے شہروں تک پھیلا دیں گے ۔
مزیدخبریں