برازیل میں فیشن شوکا انعقاد کیا گیا پالتو کتوں نے ریمپ پرواک کی

کیٹ واک میں شامل کتوں کا رنگ روپ نکھارنے اورانہیں جدید فیشن کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر کے ڈیزائنرز نے حصہ لیا ۔ اگرچہ کتوں کی کیٹ واک اس ایونٹ کا اہم حصہ تھی تاہم اس میں پالتو جانوروں کےحوالے سے آرائشی سامان کی بھی نمائش کی گئی جن میں کتوں کے استعمال کیلئے مختلف خوشبویات اور انکی جیولری سمیت دیگر اشیا رکھی گئیں ۔ اس موقع پر کتوں کا بہترین میک اپ کرنے والوں کو ایوارڈ بھی دیئے گئے ۔ برازیل میں تیس ملین پالتو جانورہیں اس لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پرہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد کرنے والے روڈ ریگو، ری ویلنو کا کہنا ہے کہ اس فیشن ویک کا انعقاد مقامی پیٹ اندسٹری کے فروغ کا باعث بنے گا  ۔   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...