انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ  کے سربراہ ڈومینیک اسٹراس کاہن نے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے اثرات کم ہو رہے ہیں

واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک مغرب کی نسبت زیادہ تیزی کے ساتھ معاشی بحران سے نکل رہے ہیں۔ ڈومینیک اسٹراس نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں بیروزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ عالمی معاشی بحران کے خاتمے کے لیے ان مسائل پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے ۔ آئی ایم ایف کے  چیف کا کہنا تھا کہ یونان کو معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پینتالیس ارب ڈالر فراہم کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن