پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگراس نے کشن گنگا ڈیم پرکام بند نہ کیا تو وہ عالمی بنک سے رجوع کرے گا۔  

ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کشن گنگا ڈیم انیس سو ساٹھ میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت نے اس منصوبے پر کام نہ روکا تو ثالثی کے لیے ورلڈ بنک سے رجوح کیا جائے گا۔  پاکستانی حکام اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بھارت کو اس آبی منصوبے کے حوالے سے خبردار کر چکے ہیں تاہم اس کی تعمیرجاری ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی قسم کے اختلاف کی صورت میں عالمی بنک سے رجوع کرنے کی شق موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن