پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی رہنما عالمزیب عمرزئی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چارسدہ میں عالزیب عمرزئی کی قبر پر چادر چڑھانے کے بعد عمر زئی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمزیب عمرزئی کے قتل کے سلسلے میں پارٹی ایک کمیٹی قائم کرے گی جو حکومت کی  انکوائری پر نظررکھے گی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، دو دن چھٹی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجربرداری کومنظورنہیں اورنہ ہی اس سلسلے میں تاجربرداری کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اس موقع پرپارٹی کی صوبائی قیادت اورضلعی وتحصیل چارسدہ کی تنظیم کی طرف سے بھی مرحوم کی قبر پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن