صوبائی وزیر جیل خانہ جات بلوچستان سلطان محمد ترین نے کہا ہے کہ  حکومت قیدیوں کی تعلیم وتربیت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔

Apr 25, 2010 | 19:27

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات انہوں نے ژوب جیل کے دورہ کے موقع پر کہی۔ جیل پہنچنے پر صوبائی وزیرکو سپرنٹنڈنٹ عبداللہ کاکڑ نے جیل کے معاملات پربریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں سے فردا فردا ملاقات کی اور ان کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر سلطان محمد ترین نے ایک قیدی کی جرمانے کی رقم پندرہ سو روپے اپنی جیب سے ادا کئے اور قیدی کو موقع پر رہائی دلائی۔ انہوں نے ژوب میں جلد سینٹرل جیل بنانے کا بھی اعلان کیا۔
مزیدخبریں