کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری فوڈ ، ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک نمائش میں دو سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں سو سے زائد مقامی اور بین الاقومی نمائش کنند گان اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کررہے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ چین، ترکی، روس، ارجنٹائن، انڈونیشیا اور ملائیشیا کی کمپنیاں بھی نمائش میں شریک ہیں۔ نمائش کا مقصد پاکستان کو دنیا کے لئے حلال فوڈ کے مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔ نمائش میں سہ پہر تین بجے تک کا وقت تاجروں ، صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے لئے مختص ہے جبکہ اس کے بعد عام شہری بھی نمائش میں شرکت کر سکتے ہیں۔