سپیکرسندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے آمریت کا راستہ بند کردیا ہے۔

Apr 25, 2010 | 20:07

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاڑکانہ میں پی پی کےرہنما فدا حسین کی جانب سے منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑوکا کہنا تھا کہ چند ملک دشمن عناصر جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں تاہم انہیں ناکام بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو اقتدار کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پرخالد اقبال میمن، آفتاب بھٹو، غلام عباسی ، ڈاکٹر شفقت حسین سومرو سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ نثار احمد کھوڑو نے چانڈکا میڈیکل کالج  ہسپتال کے سٹی بلاک میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے سینٹرل لیبارٹری پی سی آرسینٹر اوربلڈ بینک کا بھی افتتاح کیا ۔
مزیدخبریں