سکھرکے مختلف علاقوں میں کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا

Apr 25, 2010 | 20:11

سفیر یاؤ جنگ
سکھرمیں پانی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل مظاہرین دفترمیں داخل ہوگئے اوروہاں موجود عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقے میں کربلا کا منظرہے۔ اس موقع پرمظاہرین نے تعلقہ میونسپل انتظامیہ اورفائر بریگیڈ کے عملہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ من پسند افراد کو پانی کے ٹینک فراہم کررہا ہے جبکہ غریب آبادی پانی کو ترس رہی ہے۔ تعلقہ میونسپل انتظامیہ پانی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔ دوسری جانب جئے شاہ چوک ، بکھر چوک، ریجنٹ کالونی اور پرانا سکھر کے مکینوں نے محکمہ حیسکو کے دفترکا گھیراو کرتے ہوئے وہاں توڑ پھوڑ کی، مشتعل مظاہرین نے حیسکو سب ڈویژن اولڈ سکھرکے دفتر کا فرنیچرنذرآتش کرتےہوئے مینارہ روڈ پردھرنا بھی دیا۔
مزیدخبریں