لاڑکانہ میں پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین امیدواروں نے آفر آرڈرزنہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے درجنوں خواتین نے تپتی دھوپ میں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جبکہ ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود انہیں آفرلیٹر نہیں دیئے جا رہے۔ اس موقع پر رفیہ سانگی، نیلم میرانی، صنم میرانی، زکیہ، کوثر سولنگی، ریما کھوکھر، شکیلا عباسی، غلام زہرہ، ریحانہ اور دیگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن