رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Apr 25, 2010 | 20:14

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب لاڑکانہ میں نیوزروم کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اورنچلے طبقے کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔ بعدازاں رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے سٹی بلاک میں تین سوکے وی ای پاورجنریٹرکی تنصیب کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پروزیرمملکت شگفتہ جمانی، ڈاکٹرشفقت سومرو، ڈی سی اولاڑکانہ سید حسن نقوی اور پیپلز پارٹی کے دیگرمقامی رہنما بھی موجود تھے۔
مزیدخبریں