ایران نے آبنائے ہرمز میں کم فاصلے تک مار کرنیوالے پانچ جدید میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

میزائلوں کا تجربہ آبنائے ہرمز میں جاری ایرانی بحریہ کی جاری جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا ۔میزائلوں نے زمین سے سمندر اور سمندر سے زمینی ہدف کو نشانہ بنایا۔ایران کی نیوزایجنسی کے مطابق ان جنگی مشقوں کا مقصد ایران کے جدید جنگی ہتھیاروں کی صلاحیت کو جانچنا اور امریکہ اوراسرائیل کی جانب کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن