لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام صوفی مسٹک میوزک فیسٹیول جاری ہے۔ فیسٹیول کے دوسرے روز عارف لوہار‘ شیر میانداد‘ مٹھو سائیں‘ تاج مستانی‘ اقبال باہو‘ جاوید نیازی‘ بابر نیازی اور دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ لوگوں نے فنکاروں کی پرفارمنس بہت پسند کی اور انہیں دل کھول کر داد دی۔