2015ءمیں ترقی پذیر ممالک کے 9 کروڑ 20 لاکھ لوگ انتہائی غربت کا شکار ہو جائیں گے : عالمی بنک‘ آئی ایم ایف

واشنگٹن(جی این آئی) عالمی معاشی بحران کے باعث 2015ءمیں بھی بعض ترقی پذیر ممالک میں 9 کروڑ 20 لاکھ لوگ انتہائی غربت میں رہیں گے۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے جاری مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت سے نمٹنے کے لئے سست رفتار کوششوں کے باعث سال 2015ءتک بھی بعض ممالک میں 9 کروڑ 20 لاکھ لوگ انتہائی غربت میں زندگی بسر کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحران کی وجہ سے بہت سے اہم ترقیاتی منصوبوں پر اثر پڑا ہے۔ ان منصوبوں میں بھوک، بچہ اور ماں کی صحت، صاف پانی تک رسائی اور بیماریوں پر قابو پانا وغیرہ شامل ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے ژینہوا نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کی وجہ سے طویل المدت ترقیاتی منصوبوں پر اثرات جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن