اسلام آباد (آن لائن) وزارت صحت نے وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سالوں مےں صحت کے لئے بجٹ مےں اضافہ سے انکار کے بعد نئی ہےلتھ پالےسی کا اعلان موخر کردےا جبکہ وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں 3ارب روپے کٹوتی کا عندیہ دےدیا۔ ذرائع کے مطابق نئی ہےلتھ پالےسی کا مسودہ تےار کےا جاچکا ہے نئی پالےسی کے اعلان کے بعد اس پر اطلاق کے لئے وزارت کو پہلے کے فنڈ کی نسبت دوگنا فنڈز درکار ہوں گے، اسی منصوبے کے تحت وزارت صحت نے مالی سال 2010-11 ءکے لئے 33 ارب روپے کا بجٹ مانگا تھا مگر وزارت خزانہ نے ےہ رقم تو دور کی بات مالی سال 2009-10ءمےں اعلان کردہ بجٹ مےں سے ساڑھے3ارب کم دےنے کا عندےہ دےا، اس طرح وزارت کو آئندہ مالی سال تقرےباً ساڑھے18ارب روپے کا بجٹ ہےلتھ پالےسی کا اعلان کرے۔ ذرائع نے مزید بتاےا کہ اگر وزارت خزانہ نے بجٹ کے مطابق فنڈ کا اجراءنہ کےا تو بہت سے پروگراموں کو آئندہ مالی سال مےں بند کرنا پڑے گا۔