وکٹ کیپربیٹسمین اتوارکی شب لندن کے ہیتھروائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئےجوآج صبح پونے آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو چھیاسی کے ذریعے پاکستان آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ساڑھے پانچ ماہ قبل ذوالقرنین دوبئی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کرکٹ سیریز کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر پراسرار طور پر لندن روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے دی تھی۔ بعد میں انہوں نے ٹیم کو اس طرح چھوڑ کرجانے کی وجہ جوا مافیا کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں قرار دی تھیں۔ تاہم حال ہی میں وزیرداخلہ رحمان ملک کی طرف سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کی وجہ سے انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔