سوات،لوئردیراورچترال سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت چاراعشاریہ ایک ریکارڈکی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکزچترال سے پچانوے کلومیٹردورجنوب مغرب میں تھا ۔ پیرکی صبح آنے والے زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوگئے اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ سوات ، لوئردیر ، چترال اوردیگرعلاقوں میں آنے والے زلزلےسے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چاراعشاریہ ایک ریکارڈ گئی۔

ای پیپر دی نیشن