پاک بھارت تجارتی امورپر بات چیت کیلئے بھارتی سیکرٹری تجارت کی قیادت میں چھ رکنی وفد کل پاکستان آئے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے بعد سیکرٹری سطح کے یہ دوسرے مذاکرات ہوں گے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات میں پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد اور وہاں سے کپاس کی خریداری کے علاوہ واہگہ بارڈر پر تجارت سے متعلق انفرااسٹرکچر کی ترقی پر بھی غور ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن