ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے پچھہتراعشاریہ آٹھ فٹ بلند ہوگئی ۔

چند روز قبل ہونے والی بارشوں کے بعد منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اٹھاون ہزار آٹھ سو پینتالیس جبکہ اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو پندرہ اعشاریہ آٹھ فٹ ہےجو ڈیڈ لیول سے پچھہتراعشاریہ آٹھ فٹ بلند ہے۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اضافے کے ساتھ چونتیس ہزار چارسو اوراخراج تیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو ستانوے فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے اٹھائیس فٹ بلند ہے۔ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے آئندہ چند روز میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن