عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزارپانچ سوچودہ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سونے کی مانگ بڑھنے کے باعث تین ہفتوں سے اس کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور ڈالر کی قیمت کم ہورہی ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران سونے کی قیمت سولہ سو ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی سینتالیس ڈالر ستتر سینٹ فی اونس ہوگئی۔