کوئی کھلاڑی اپنا مستقبل داؤ پر نہیں لگاتا دھمکیاں ملنے پرلندن گیا تھا ۔ سابق وکٹ کپیرذوالقرنین حیدر

لندن سے واپسی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ذوالقرنین کی اہلیہ اور بچے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذوالقرنین حیدر نے وفاقی وزیر داخلہ کو دوہ لندن اوردھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ جس پررحمان ملک نے انہیں دھمکیوں کی تہہ تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے تعاون پر برطانیہ اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی اپنا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا،دھمکیاں ملنے پر لندن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا،اپنے فیصلے سے متعلق اعجازبٹ کو جلد آگاہ کروں گا۔ اس موقع پررحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وکٹ کیپر نے سکیورٹی مانگی تھی جوفراہم کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین حیدر سے ملنے والی معلومات حساس ہیں جنہیں منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن