آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ دوسری اہم کاروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ملزموں لیاقت بنگش عرف لیاقت ٹینشن، فیضان، لیاقت یوسف زئی ، ارشد خان ، محمد عظیم کو گرفتارکیا گیا ۔ ملزموں نے رابعہ سٹی، شاہراہ فیصل اور پہلوان گوٹھ میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ فیاض لغاری کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف بھتہ لینے، اغواء برائے تاوان اور قبضہ کرنے کے سو سے زائد مقدمات درج تھے، انہوں نے بتایا کہ ملزموں کا گروپ دوسو سے زائد افراد پر مشتمل ہے، جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی پولیس نے گھاس منڈی کے رمی کلب دھماکے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کئی ملزموں کو گرفتارکرلیا، آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بھتہ نہ دینے پر کلب کو نشانہ بنایا۔
Apr 25, 2011 | 15:27