دہشت گرد لاہور اور اسلام آباد میں بم دھماکوں، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: خفیہ اداروں کی رپورٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور اور اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں، خفیہ اداروں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد بم دھماکوں و خودکش حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس ممکنہ دہشت گردی میں دونوں شہروں کی اہم تنصیبات اور اہم سیاسی و سرکاری شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی کوآرڈی نیشن افسروں کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حوالے سے چوکنا رہا جائے۔ لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے شروع کر دئیے ہیں۔
رپورٹ

ای پیپر دی نیشن