لندن (نمائندہ خصوصی) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور گورڈن برا¶ن کو مدعو نہیں کیا گیا اس کے برعکس آئندہ جمعہ کو منعقد ہونے والی شادی کی اس تقریب میں کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سرجان میجر اور مارگریٹ تھیچر نے خرابی صحت کی بنا پر شرکت سے معذرت کر لی ہے جبکہ سرجان میجر شرکت کر رہے ہیں۔ شادی میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کی مکمل فہرست جاری ہونے کے بعد سامنے آنے والا یہ پہلا متنازعہ معاملہ ہے۔ لیبر پارٹی کے دونوں سابق وزرائے اعظم کو نظرانداز کئے جانے کی ایک واضح وجہ یہ ہے کہ مدعو کئے گئے کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزراءاعظم کے برعکس یہ سر کے خطاب سے محروم ہیں۔ یہ اعلیٰ ترین اعزاز ملکی سطح پر غیر معمولی خدمات انجام دینے والوں کو ملکہ کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ شادی کی تقریب میں مجموعی طور پر 1900مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
نہ بلایا
نہ بلایا