لاہور سے پشاورجانے والی عوامی ایکسپریس سے مشکوک بیگ کو اٹک ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی نشاندہی پراتارا گیا۔ تلاشی لینے پر پولیس نے بیگ سے بم برآمد کرلیا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےمطابق بم کاوزن پندرہ سےبیس کلوگرام تھا،جولاہورمیں پھٹنےوالےبم سےدو گنا تھا۔بیگ سےنٹ بولٹ اوربال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹرین کو کلئیرکرکےپشاورروانہ کردیا ہے جبکہ پولیس نےبوگی سےتمام شواہد اکھٹے کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔