وفاقی وزارت پانی و بجلی کے وکيل خواجہ طارق رحيم نے رينٹل پاور کيس ميں عدالتی فيصلے پر نظرثانی کی اپيل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادی ہے۔ اپیل ميں مختلف قانونی نکات کا حوالہ ديتے ہوئے عدالت سے اپنے فيصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔ رجسٹرار نے اعتراضات لگائے بغیر درخواست قبول کرلی ہے۔ سپريم کورٹ نے موجودہ حکومت کے دور ميں کرائے کے بجلی گھروں سے بجلی حاصل کرنے کی پاليسی کيخلاف مقدمہ ميں فيصلہ سناتے ہوئے رينٹل منصوبے روک دیئے تھے۔ عدالت نے اپنے حکم ميں رينٹل پاليسی کے ذمہ داروں کيخلاف نيب کو قانونی کارروائی کا حکم بھی ديا تھا۔