وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیر قانون نے کابینہ کو سپریم کورٹ میں جاری کیس سے متعلق بریفنگ دی ہے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاعلان کیا ہے کہ وہ کل بھی سپریم کورٹ میں پیش ہونگے جبکہ وفاقی کابینہ بھی انکے ہمراہ ہوگی انہوں نےبتایا کہ وزیر اعظم نےکہا کہ یہ انکی انا کا معاملہ نہیں بلکہ ایک منتخب وزیراعظم اور آئین کے محافظ کا مسئلہ ہے۔
اجلاس میں کابینہ اراکین نےتحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سپریم کمانڈراور صدر زرداری کو کسی صورت غیرملکی مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ کابینہ اجلاس کے حوالے سے بات کرتےہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے جبکہ سٹیل مل بحالی پلان پر عملدرآمد کے لئے وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹیو سٹیل مل سے مشاورت کرکے اسے حتمی شکل دیں جبکہ کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس کوایکٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی کابینہ نے ترکی افغانستان اور پاکستان کے مابین تعاون کو فروغ دینےکیلئے پروٹوکول پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی