کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس پچاسی پوائنٹس اضافے کےساتھ چودہ ہزاردو سوسترہ پوائنٹس پربند ہوا

Apr 25, 2012 | 18:34

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کی تیزی،سیمنٹ، فرٹیلائزر، اور ریفائنری اسٹاکس میں فروخت کے سبب مندی میں تبدیل ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس پچاسی پوائنٹس بڑھ کرچودہ ہزاردوسو سترہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ شئیرزرہا حجم کے اعتبار سے آئی جی آئی انوسٹمنٹ بینک کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام پر او جی ڈی سی ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ، پاکستان آئل فیلڈ کے شئیرز میں نئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو گرین زون میں رکھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام تک ایک سو باسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمت گرین زون میں جب کہ ایک سو اٹھاسی کمپنیوں کے شئیرزمندی کی لپیٹ میں رہے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ سیاسی غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرسکتا ہے جو مارکیٹ کے لیے منفی ثابت ہوگی۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس بارہ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار سات سو اکتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اٹھانوے کمپنیوں کے اکانوے لاکھ اڑسٹھ ہزارچارسو پنسٹھ کا کاروبارہوا۔ سترہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چونتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں