فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیاہے، امید ہے کہ سلیکٹرز انہیں دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم میں شامل کرلیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف

Apr 25, 2012 | 19:00

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیوواٹمور کی نگرانی میں دو گھنٹے کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اب امید ہے کہ دورہ سری لنکا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا جاؤں گا۔ محمد یوسف نے کہا کہ ابھی ان کا کرکٹ بیٹ رنز اگل رہا ہے فی الحال ریٹائرمنٹ کےبارے میں سوچ بھی نہیں سکتا جب فٹنس اور پرفارمنس دینے میں ناکام ہوں گا تب اس بارے میں سوچوں گا۔ ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ واٹمورایک کامیاب کوچ ہیں اور سری لنکا و بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ان کی کوچنگ سے مستفید ہوئی ہیں اورانہوں نے بہترپرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ یقین ہے کہ وہ پاکستان کوبھی ایشیا کپ کی طرح دیگر بڑے ایونٹس میں کامیابیاں دلوائیں گے
مزیدخبریں