کراچی (سٹاف رپورٹر + ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ کی لیاری امن کمیٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عزیز بلوچ سے ملاقات پر پیپلز پارٹی اور بلاول ہاﺅس میں کھلبلی مچ گئی اور صدر آصف علی زرداری نے بھی اس کا نوٹس لے لیا۔ قبل ازیں سید غوث علی شاہ نے عزیز بلوچ کو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ عزیز بلوچ نے میاں نواز شریف کو دورہ لیاری کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ہم غوث علی شاہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔