لاہور (خصوصی رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت مجھے روکنے والے بے شمار لوگ تھے۔ امریکی صدر نے مجھے 5 بار فون کرکے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو لیکن میں نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارت کوتمیز سے بات کرنا آ گئی۔ بھارت کے وزیراعظم بس میں بیٹھ کر پاکستان آئے۔ اس سے پہلے پاکستان کوکمزور ملک سمجھا جاتا تھا۔ نواز شریف ڈجکوٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔