کراچی‘ کوئٹہ‘ قلات‘ پشاور‘ سوات‘ بٹگرام میں 9 دھماکے‘ ڈی آئی خان میں انتخابی امیدوار پر بموں سے حملہ‘ کانسٹیبل ہلاک‘30 زخمی

کراچی + کوئٹہ + پشاور (کرائم رپورٹر + بیورو رپورٹ + ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) کراچی، کوئٹہ پشاور، ڈی آئی خان اور سوات میں 9 مختلف بم دھماکوں، دو پولیس چوکیوں اور تھانے کے علاوہ انتخابی امیدوار پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے نیوسبزی منڈی پولیس چوکی فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو قتل کردیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیاری میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا جس سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ دریں اثنا کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر کے قریب گزشتہ روز ہونیوالے موٹر سائیکل بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے 26 افراد میں سے 3 گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئے اس طرح دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ 8 زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی نہ ہی پولیس ذمہ داروں کا سراغ لگا پائی ہے۔ ادھر ایم کیوایم کی اپیل پرکراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں حیدر آباد، میرپورخاص، نواب شاہ وغیرہ میں یوم سوگ منایا گیا اس موقع پر کاروباری مراکز اور تجارتی ادارے دفاتر بند رہے کراچی میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ کراچی میں بدھ کو ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے پٹرول پمپ بھی بند رہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث کراچی بندرگاہ سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بند رہی جس سے ایک دن میں صنعت و تجارت کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں لیاری میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد کی ہلاکت کیخلاف پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے بھی گزشتہ روز یوم سوگ منایا۔ ادھر گلشن اقبال بلاک 18 میں ایکسپو سنٹر کے قریب ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے منگھو لین کی کچرا کنڈی میں دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا¶ن میں واقع جیلانی ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے سائیکل پر بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16افراد محمد عادل، زین اللہ، عمران، امان اللہ، غفار، عبدالجلیل، محمد حنیف، قربان علی، شاہد کرد، سعید زبیر، منظور احمد، غلام نبی، عین الدین، جان محمد اور وسیم زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا دھماکے سے ایک گاڑی اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ایک دستی بم قبضے میں لیکر ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں کیچی بیگ تھانے کے قریب دھماکے میں2پولیس اہلکار کانسٹیبل عبداللہ اور جاوید زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے تھانے میں کھڑی 5گاڑیوں، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ ادھر کوئٹہ میں ہی سرشام نیوجان محمد روڈ پر دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر نیچاری روڈ پر گذشتہ رات لیویز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے دو افراد دم توڑ گئے۔ اس طرح جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 8تک جا پہنچی، ہسپتالوں میں 45زخمی داخل ہیں ان میں 10کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ آئی این پی کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان ابوبکر صدیق نے میڈیا نمائندوں کو فون کرکے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹھیک اسی جگہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ انتخابی جلسے کے بعد گزرنے والے تھے کہ عملدار روڈ پر کار سوار خودکش حملہ آور کو لیویز نے جانے سے چیک پوسٹ پر روک لیا۔ پشاور سرکی گیٹ کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے ایک گھرکو نقصان پہنچا۔ ادھر سوات کے علاقے مدین کے علاقے میں کھلونا بم پھٹنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تیراتھ میں عزیز اللہ نامی شخص کو کھیتوں میں لوہے کی زنگ آلود شے ملی جسے اٹھا کر وہ گھر لے آیا اور زنگ صاف کرنے کے دوران کریکر بم پھٹ گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے عنایت اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے اور انتخابی امیدوار اسرار خان گنڈاپور کے قافلے کو کلاچی روڑی روڈ پر نصب دو ریموٹ کنٹرول بموں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے میں اسرار گنڈاپور بال بال بچ گئے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ 6سے 7فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ڈی آئی خان انتظامیہ نے انتخابی امیدواروں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے حیات آباد فیز 1 میں مقناطیسی بم حساس ادارے کے انسپکٹر قاضی رشید کی گاڑی میں لگارکھا تھا۔ بٹگرام سے آئی این پی کے مطابق تورغر میں دریائے سندھ کے کنارے پولیس چوکی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں کانسٹیبل صاحب خان جاں بحق، ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔ قلات سے اے پی پی کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کے امیدوار آغا محمد شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاور کے علاقے شیخ آباد میں ایک سنار کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا تاہم جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...